حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ، پھر گرفتارکرلیاگیا۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کر کے گرفتاری کا حکم دے دیا،جس پر حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا۔ اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کردی، اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا۔ اینٹی انکروچمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے، ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے۔ حکام نے کہا کہ 12 نوٹسز کے باوجود حلیم عادل بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔