چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ا کلائیمیٹ چینج پر ویڈیو بیان
10بلین ٹری سونامی منصوبے کا دوبارہ سے بھرپور آغاز کر دیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا .سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم دس دس کروڑ درخت پنجاب اور کے پی میں لگانے جارہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب سے درخواست ہے کہ درخت لگائیں تاکہ آپ اپنے اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی پر بات کرتےہوئے کہا کہ مارچ اور اپریل میں ہمارے ملک میں سب سے زیادہ گرمی تھی بولے ابھی جو سیلاب آرہے ہیں یہ بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہے اور برف پگھلنے کا عمل بھی تیز ہوا انہوں نے کہا کہ شجرکاری میں سب کو اپنا حصہ دالنا چاہئے رواں سال پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے بڑے منفی اثرات پڑے ہیں، مارچ اور اپریل کے دوران پاکستان میں دنیا کے مقابلے سب سے زیادہ گرمی پڑی، گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھے، اس سال پاکستان میں بارشیں وقت سے پہلے ہوئیں اور سیلابوں کا موجب بنیں، گلییشئرز ٹوٹنے کی وجہ سے سیلاب آئے اور علاقوں میں شدید تباہی ہوئی