شہبازگل کے معاملے پر عمران خان پنجاب کی بیورو کریسی پر دباؤ ڈال رہے ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کی جانب سے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو مبینہ طور پر من پسند اسپتال بھیجنے کے لیے بیوروکریسی پر دباؤ ڈالنے پر ردعمل سامنے آگیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پنجاب کی بیورو کریسی پر ناجائز دباؤ ہے، شہباز گل کو تفتیش سے بچانےکے لیے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔