شہباز گِل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا مقصد عمران خان کےخلاف بیان دلوانا ہے: اسد عمر
سابق وزیر خزانہ و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز گِل کا پہلی مرتبہ جسمانی ریمانڈ لینے کے بعد ان پر بدترین تشدد کیا گیا اور بیان لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا جو انہیں نے نہیں دیا۔اسلام آباد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے بعد چونکہ جوڈیشل ریمانڈ ہوگیا اور اسلام آباد پولیس کی تحویل سے نکل گئے اس لیے جو دباؤ ڈال کر تشدد کے ذریعے بیان لینے کی کوشش کر رہے تھے وہ بیان جب نہیں نکل سکا تو پھر دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے ہائی کورٹ تک چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے کہہ رہی ہے، اس کا مقصد صرف و صرف ایک ہے کہ مزید تشدد کرکے ان سے ایک من گھڑت بیان دلوایا جائے جس کا نشانہ عمران خان ہو۔