فیصل آباد: میڈیکل کی طالبہ پر انسانیت سوز تشدد ، ملزمہ ماہم کے حوالے سے نیا انکشاف, تاجر سمیت 6 افراد گرفتار
فیصل آباد: پولیس نے میڈیکل کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا، تشدد اور جنسی زیادتی میں ملوث ایک بااثر تاجر سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔
طالبہ پر حملہ اور اسے تذلیل کرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے پنجاب کی بااثر سیاسی شخصیت کے دوست کو ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔فوٹیج میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں جس میں پنجاب میں ٹیکسٹائل کی کاروباری شخصیت شیخ دانش علی اور متاثرہ طالبہ کی ہم جماعت ماہم کو خدیجہ محمود کو نہ صرف بے رحمی سے پیٹتے ہوئے بلکہ اس سے زبانی بدسلوکی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔