کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز ایک روز کی بندش کے بعد کھل گئے

سوئی سدرن گیس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعے کی صبح نو بجے سے آج صبح نو بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے تھے ، جس کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنرز آج کھل گئے ،ایک روز کی بندش کے بعد سی این جی گیس بھروانے کے لئے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ، مختلف علاقوں میں عوام سی این جی اسٹیشنز پر مقررہ وقت سے پہلے ہی پہچنا شروع ہوگئے ، جبکہ جمعے کو سی این جی بندش کے باعث سڑکوں سے پبلک ٹرسپورٹ بھی معمول سے بہت کم رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا