ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کردی گئی ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت شریف برادران جبکہ پیپلز پارٹی کی بلاول بھٹو زرداری کو ملے گی۔ عمران خان
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کردی گئی ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت شریف برادران جبکہ پیپلز پارٹی کی بلاول بھٹو زرداری کو ملے گی۔ عمران خان نے ان خیالات کا اظہار ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیاسی مافیا ملک میں تبدیلی نہیں چاہتا ہے،ملک میں نورا کشتی کھیلی جا رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہے جبکہ پارلیمنٹ کا ایک منٹ چھیاسٹھ ہزار میں پڑتا ہے لیکن عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت بادشاہت ختم کرنےآئی تھی لیکن پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کردی گئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں پچیس دسمبر کو ہونے والے جلسے میں لوگوں کا ایک بڑا سمندر تبدیلی کے لئے نکلے گا۔