جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر زرداری کو فون کر کے انکی خیریت دریافت کی، دونوں رہنمائوں نے قومی سلامتی کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف جنرل کیانی نے گذشتہ رات صدر زرداری سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی ، بات چیت کے دوران جنرل کیانی نے صدر زرداری کی خیریت دریافت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران آرمی چیف نے صدرز رداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انکی عیادت کی ، صدر زرداری نے جنرل کیانی کی جانب سے عیادت کرنے پرانکا شکریہ ادا کیا۔ گفتگو کے دوران صدر زرداری اورآرمی چیف نےاس بات پر بھی اتفاق کیا کہ قومی سلامتی کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے گا ۔ صدر زرداری کی دبئی روانگی کے بعد جنرل کیانی اور صدر کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے۔