سردی بڑھتے ہی ڈرائی فروٹس کی مانگ بھی بڑھ گئی،

سردیوں کی سوغات خشک میوہ جات، ،سرد موسم میں ڈرائی فروٹ کا استعمال انسانی جسم کے لیئے انتہائی مفید ہے، پستہ ہو یا کاجو،،، بادام ہو یا چنگوزہ شہری بڑے شوق سے کھاتے ہیں مگر مہنگائی کے باعث یہ ڈرائی فروٹس متوسط طبقے کی پہنچ سے کوسوں دور ہیں،،، اس وقت پستہ 1600 روپے فی کلو، کاجو 1400 جبکہ بادام 1200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ،،،
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث خریدار نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی پریشانی میں مبتلا ہیںڈرائی فروٹ کا استعمال صحت کے لئے مفید تو ہے مگر مہنگائی کا راج ہونے کے باعث عام شہری صرف دیکھنے کی حد تک ہی محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔