ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

ملتان میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے دو ہزار انہتر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو مہم کے دوران آٹھ لاکھ گیارہ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں۔ بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر بھی پولیو کیمپ لگائے گئے ہیں۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔