عثمان بزدارنے مری میں سیاح فیملی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
لاہور (صباح نیوز)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مری میں سیاح فیملی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیاہے ۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ متاثرہ فیملی کو ہر صورت انصاف فراہم کیاجائے ۔انہو ں نے ہدایت کی کہ ذمہ دار ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جلد گرفتار کیاجائے ۔وزیراعلی کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی میں تعاون نہ کرنے اور غفلت برتنے پر انچارج چوکی بازار او رمحرر کومعطل کردیاگیا۔