پرتگال،امدادی کارروائی میں مصروف ہیلی کاپٹر کو حادثہ،4افراد ہلاک
آج پرتگال میں ایک میڈیکل ہیلی کاپٹر کو پورٹو شہر کے قریب پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ملک کی ہنگامی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر ایک امدادی کارروائی میں مصروف تھاکہ اسے خراب موسم کے باعث حادثہ پیش آگیا۔ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹ ' ایک ڈاکٹر اور ایک نرس شامل تھی۔