پاکستان میں عوام کومغربی ملکوں کی طرح اظہاررائے کی آزادی حاصل ہے:- فوادچوہدری
اکستان میں عوام کومغربی ملکوں کی طرح اظہاررائے کی آزادی حاصل ہے اور وہ مختلف امورپربلاخوف وخطر بات چیت اورمباحثے کرتے ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے وضع کیاگیا۔ تاہم بدقسمتی سے گزشتہ حکومت اس پرمن وعن عملدرآمدنہیں کراسکی۔ فوادچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔