روسی ایروسپیس کمپنی کا نیا مسافر بردار جیٹ طیارہ بنانے کا اعلان
روس کی ایروسپیس کمپنی ”یونائٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن“ نے نئے مسافر بردار طیارہ بنانے کا اعلان کردیا جس پر 10 ارب روبل (150.5 ملین ڈالر) لاگت آئے گی، یہ طیارہ سابقہ طیاروں کی نسبت چوڑا ہوگا، اس کی تجرباتی بنیادوں پر تیاری دسمبر 2019 ءتک ہوسکے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق نئے مسافر بردار جیٹ طیارے II-96-400 کی چوڑائی پہلے سے موجود طیاروں کی نسبت زیادہ ہوگی اور یہ طویل فاصلے تک پرواز کرسکے گا ۔تجرباتی بنیادوں پر تیار ہونے والے اس طیارے پر خرچ آنے والے 10 ارب روبل میں سے 7.6 ارب روبل طیارے پر جبکہ باقی اس کی انجینئرنگ ڈرائنگ اور دیگر شعبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔طیارے کی تجرباتی بنیادوں پر تیاری دسمبر 2019 ءتک مکمل ہوسکے گی جبکہ تجرباتی پرواز نومبر 2019 ءسے جنوری 2020 ءکے درمیانی عرصے میں کی جاسکے گی۔طیارے کی کمرشل بنیادوں پر پیداوار 2020 ءکے آغاز میں شروع ہوگی۔