ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی
ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کے آئندہ اجلاس میں شرح سود کے حوالے سے مثبت فیصلے کا امکان ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 132.05 پوائنٹ (0.62 فیصد) بڑھ کر 21506.88 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 2.04 پوائنٹ (0.13 فیصد) اضافے کے ساتھ 1594.20 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 7.60 پوائنٹ بڑھ کر 26102.39 پوائنٹ رہا۔