نواز شریف پارلیمنٹ پہنچ گئے، پارٹی اجلاس کی صدارت کی
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئے، پارٹی اجلاس کی صدارت کی نیب مقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا پارٹی صدر اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق سپیکر سردار ایاز صادق دیگر رہنماء موجود تھے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینٹ قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نیب کی طرف سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا نواز شریف پارلیمنٹ آئے تو میڈیا کی سخت کوشش کے باوجود بات چیت نہیں کی صحافیوں کو سیکیورٹی اہلکاروں کے دھکے کھانے پڑے سینٹ اجلاس کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کو پارلیمنٹ داخل ہونے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا نواز شریف کے اندر جاتے ہی گیٹ نمبر ایک بند کر دیا گیا۔