آزادی کی جدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے دبایا نہیں جاسکتا:ترجمان پاک فوج
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور غیر اخلاقی طریقہ سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف سویلین آبادی کو نشانہ بنانا قا بل مذمت ہے۔ گولیوں کے ذریعے سے بہادر نہتے آزادی کے متوالوں کو کبھی نہیں دبایا جا سکتا۔ پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں میجر جنرل آصف نے کہا کہ بھارتی فوج کو چاہیے کہ وہ پیشہ وارانہ اخلاقیات کا احترام کریں ۔
State sponsored terrorism by Indian Occupation Forces on innocent Kashmiris including unethical targeting of civilian population across LOC are highly condemnable.Bullets can never suppress unarmed brave Freedom Fighters.Indian Army must respect ethics of professional soldiering.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 17, 2018
واضح رہے کہ ہفتے کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج پر قابض افواج نے نہتے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے مزید 8 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔