صحافی پر تشدد کرنیوالے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی : وزیر اطلاعات فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صحافی پر تشدد کرنیوالےافراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ وفاقی وزیر صحافیوں کے احتجاجی دھرنے میں پہنچے اور میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے تحفظات سنے۔ نجی نیوز چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہی لی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافیوں کا احتجاج جائز ہے اور تشدد میں ملوث افراد کےخلاف ضرور کاروائی ہو گی ۔