بغیر ہیلمٹ کے پٹرول کی خرید پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
ننکانہ صاحب: ضلع بھر میں بغیر ہیلمٹ کے پٹرول کی خرید پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری ،ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سوار کو پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپ کے خلاف کاروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب ضلع بھر میں بغیر ہیلمٹ کے پٹرول کی خرید پر پابندی عائد کردی گی اے سی ننکانہ صاحب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سوار کو پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔