مراد سعید نے وفاقی وزیر مواصلات کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
وزیر مملکت مراد سعید نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔مراد سعید وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طورپر کام کررہے تھے۔10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا تھا جو تقریبا 9 گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران وزیراعظم نے وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے وزرا سے کارکردگی پر فردا فردا سوال کیے ، وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات اور مشورے دیے، کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید 3 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کی کارکردگی کو سب سے زیادہ سراہا اور انہیں وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا