سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کیمرہ مین سید واجد علی پر تشدد کا سخت نوٹس لیا ہے، تشدد میں ملوث اہلکار کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی،مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کیمرہمین سید واجد علی پر تشدد کا سخت نوٹس لیا ہے، تشدد میں ملوث اہلکار کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی،نوازشریف نے کیمرہ مین کے ساتھ ہونے والے واقعے پر اظہار افسوس اور مذمت کی ، نوازشریف نے مریم اورنگزیب اور دیگر سینئر رہنماو ں کو زخمی کیمرہ مین کے علاج کی ذاتی طورپر نگرانی کرنے کی ہدایت کی،نوازشریف کی ہدایت پر مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما زخمی کیمرہ مین کے ساتھ ہسپتال میں موجود رہے۔جاری بیا ن میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)صحافت اور میڈیا برادری کا دل سے احترام کرتی ہے، کیمرہ مین اور صحافی اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سید واجد علی کے ساتھ ہونے والی واقعہ کی پوری پارٹی شدید مذمت کرتی ہے، واقعہ کے ذمہ دار کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سید واجد علی کے ساتھ ہونے والےواقعے پر دلی رنج ہوا، پارٹی کی جانب سے واقعہ پر معذرت کرتی ہوں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہنوازشریف صاحب کو جیسے ہی واقعہ کا علم ہوا انہوں نے اس کی شدید مذمت اور انتہائی ناپسندیدگی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی کیمرہ کا ابتدائی طبی معائینہ ہوگیا ہے اور مزید ٹیسٹ لئے جارہے ہیں ۔ترجمان مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ ایسی حکمت عملی مرتب کی جائے گی کہ مستقبل میں ایسے کسی بھی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ سے بچا جاسکے۔