بھارت میں سمندری طوفان پینتھائی کا خطرہ
بھارت میں سمندری طوفان پینتھائی کاخطرہ ہے۔ حکام نے بھارتی ریاست آندھرا پردیش، تامل ناڈو میں الرٹ جاری کردیا۔حکام کے مطابق طوفان آج آندھراپردیش کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ آندھراپردیش میں ایک شخص جان کی بازی بھی ہار گیا جبکہ ریاستی حکومت نے عوام کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کاحکم دیا ہے۔ 80 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔خراب موسم کے باعث انتظامیہ نے دودن اسکول بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ دس ہزار ریسکیواہلکاروں کوبھی تعینات کردیا گیا ہے