بیرون ملک اثاثوں کا معاملہ: سپریم کورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا
پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاونٹس اور اثاثوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے 13 دسمبر کی سماعت کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔عدالت کی جانب سے 13 دسمبر کی سماعت کے عبوری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان ایف بی آر کی متعین رقم 2 کروڑ 94 لاکھ جمع کرانے کے بعد اپیل کا حق استعمال کرسکتی ہیں۔ بیرون ملک جائیدادوں کے حامل21 افراد کے خلاف فاسٹ ٹریک کارروائی کا طریقہ کار وضع کردیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ اسی ماڈل پر 2 ہزار 154 جائیدادوں والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔حکم نامے میں ایف بی آر سے کہا گیا ہے کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر پیشرفت رپورٹ جمع کرائے۔ جبکہ سابق سینیٹر وقار احمد کو 10 روز میں مقررہ رقم ایف بی آر کے پاس جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے.