تجاوزات کے خلاف آپریشن
میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت'' میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے سروس لینڈ شاہدرہ جی روڈسے تجاوزات کا سامان 03ٹرکوں میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیا۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈنے داتا دربار، پیر مکی اور ساندہ سے بینرز اتار دئیے۔سمن آباد زون اسکواڈ نے شیراکوٹ سے 08عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔نشتر زون اسکواڈ نے مادرِ ملت روڈ ، غازی چوک سے 14عارضی تجاوزات ہٹا دیں ۔اقبال زون اسکواڈ نے مین بازار چوہنگ سے تجاوزات کا سامان 03 ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا جبکہ 42تھڑے مسمار کردئیے گئے اور 20ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے دھرمپورہ ، بٹ چوک اور تاجپورہ سے 14عارضی تجاوزات ہٹادیںجبکہ 14تھڑے مسمار کردئیے گئے ۔شالامار زون اسکواڈ نے جی ٹی روڈ، حق نواز روڈسے 32عارضی تجاوزات ہٹا دیں جبکہ 2منی پٹرول پمپس سیل کردئیے گئے۔واہگہ زون اسکواڈ نے سلامت پورہ، کینال بنک روڈمیں 2منی پٹرول پمپس سیل کر دئیے۔مزید برآں سنٹرل اسکواڈنے شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن کے دوران11پلرز اور05دکانیں مسمار کر دیں۔