عالمی طاقتیں بھارت کے ظلم کا نوٹس لیں، کشمیریوں کا روز قتل کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے: برسٹر عبدالمجید ترمبو
برسلز نمائندہ خصوصی: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں 10 کشمیریوں کے شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں تین روزہ ہڑتال شروع ہو گئی . ہفتے کو ہڑتال سے مقبوضہ کشمیر بھر میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ ہڑتال منگل کے روز بھی جاری رہے گی ۔ ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق او رمحمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ آزادی پسند قیادت نے کی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے نہتے شہریوں کے قتل پر بھارتی فورسز کی شدید مذمت کی ہے۔مشترکہ آزادی پسند قیادت میں شامل کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے سربراہ میر واعظ عمرفاروق نے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کشمیری عوام سے کہا ہے کہ وہ کاروبار زندگی معطل کر کے بھارتی درندگی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف 17 دسمبر کو سری نگر میں بادامی باغ کنٹونمنٹ کی طرف احتجاجی مارچ کیا جائے گا ۔ادھر برطانیہ برسلز میں مقیم حریت لیڈرز نےکشمیریوں پر آۓ دن ہونے والے ظلم تشدد کی سخت مذمت کی ۔برسٹر عبدالمجید ترمبو نے کہا کہ عالمی طاقتیں بھارت کے ظلم کا نوٹس لیں، 14 کشمیریوں کا گزشتہ روز قتل کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے لیکن افسوس کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں سمیت اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ حسب معمول ایک مرتبہ پھر بھارت کو یورپین یونین میں بے نقاب کریں گۓ اور عالمی سطح پر آواز بلند کریںگے تاکہ بھارت ظالمانہ کارروائیوں کو بند کرے.