وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس
وزیراعظم نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فرغ سے معیشت مستحکم ہو گی اورروزگار کے مواقع بڑھیں گے۔و تفصیل کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس منعقد ہوا،وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر صنعت محمد حماد اظہر، معاون خصوصی عثمان ڈار، چیرمین سرمایہ کاری بورڈ، صنعت، کامرس، خزانہ، توانائی، پیٹرولی اور قانون ڈویژن کے سیکریٹری صاحبان، چیرمین ایف بی ار، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، کمشنر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سی ای او سمیڈا، ایم ڈی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور سینئر افسران اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ چیف سیکریٹری سندھ اور گلگت بلتستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر کے سیکرٹریز صنعت، سی ای او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی،اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے ایس ایم ایز کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تمام شراکت داروں سے مشاورت کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ایس ایم ای فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ایس ایم ایز کے فروغ کی خاطر قانونی, انتظامی اور ریگولیٹری مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے اہداف مقرر کر لیے گئے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے ٹیکس فارم کو آسان بنایا جا رہا ہے، رجسٹریشن پورٹل پر کام بھی جاری ہے اجلاس میں شریک شرکاءسے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ سے معیشت مستحکم ہو گی اورروزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے، عمران خان نے ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے مقرر کردہ اہداف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی