آئی ایس پی آرکے مطابق ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے 500ے زائد طلباء اوراساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے پانچ سو سے زائد طلباء اوراساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جہاں طلبا نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا،آئی ایس پی آرکے مطابق دورے کا مقصد طلباء کو پاک فوج کی صلاحیتوں اورکام سے روشناس کرانا تھا،طلباء نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی اور اسلحے کی نمائش بھی دیکھی، آئی ایس پی آرکے مطابق طلباء نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیااورپاک فوج کے پیشہ ورانہ امورسے متعلق آگاہی بھی حاصل کی