غیر جانبدار جرمن صحافی ایلس ڈیوڈسن نے امریکہ، بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا
بھارت کا گھناﺅنا چہرہ ایک بار پھر بری طرح سب کے سامنے آگیا، غیرجانبدارجرمن مصنف ایلس ڈیوڈسن نے امریکہ، بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا،، ہر حملے کا الزام پاکستان پر لگانے والے بھارت کو دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا،، اپنی کتاب بھارت کی دھوکہ دہی میں جرمن مصنف اور صحافی ایلس ڈیوڈسن نے لکھا ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی، ہدایت کاری اورعملی جامہ امریکہ بھارت اور اسرائیل نے مل کر پہنایا، ،یہ ایک سوچا سمجھا بھارتی منصوبہ تھا،، جرمن مصنف نے بھانڈا پھوڑتے ہوئے واضح کیا کہ ،، اجمل قصاب کو ممبئی حملوں سے 20دن پہلے گرفتار کیا گیا، بھارتی واسرائیلی حکومتوں نے نریمان ہاﺅس سے متعلق جعلی شواہد تیار کیے اور بیانات گھڑے،، دہشت گردوں کے سہولت کار امریکی فون نمبرز استعمال کرتے رہے،، ہیمنت کرکرے اور دیگرپولیس افسران کے قتل سے متعلق اہم معلومات خفیہ رکھی گئیں۔۔۔ایلس ڈیوڈسن کی کتاب میں عدالتی کاروائی پر کہا گہا ہے کہ یہ غیر جانبدارانہ نہیں تھی،، حکومتی موقف سے مماثلت نہ رکھنے والے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند ہی نہیں کیے گئے،، گواہوں کو بیانات دلوانے سے پہلے تربیت دی گئی ،، ایلس ڈیوڈسن کا کہنا ہے کہ ،، ممبئی حملوں سے نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور اسرائیل کے تاجروں، سیاستدانوں اور عسکری حلقوں نے فوائد سمیٹے،،ان حملوں سے پاکستانی حکومت یا پاک فوج کو کسی بھی قسم کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔