گلگت اور سکردو میں بوندا باندی بھی ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کےدوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گلگت اور سکردو میں بوندا باندی بھی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،پارا چنار اور سکردو میں درجہ حرارت منفی چار،،کالام، اور مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔