جس تیزی کے ساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے: فواد چودھری
زینب قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد فواد چودھری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس مقدمے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جسٹس ثاقب نثار کا بحیثیت چیف جسٹس اس مقدمے میں کردار قابل تحسین ہے،،، انہوں نے کہا کہ جس تیزی کے ساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے، اس مقدمے میں قائم کی جانے والی روایت برقرار رہتے ہوئے باقی مقدمات کو بھی اسی انداز اور تیزی سے نمٹایا جانا چاہیے،، امید کرتے ہیں زینب کیس میں جعلی پولیس مقابلے میں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے افراد کا مقدمہ بھی اسی انداز سے نمٹایا جائیگا۔ پرامن احتجاج میں شریک لوگوں پر پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔ اس مقدمے کے فیصلے سے معاشرے میں بچوں کے خلاف تشدد اور جرم کے رجحانات پر کاری ضرب لگے گی، سیاسی جماعتیں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کے قابل ہونگی۔ تحریک انصاف معاشرے اور ملک میں بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔