پنجاب کے 30سے زائد سنیئرڈسڑکٹ اور ایڈیشنل سیشن ججز کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قربان لاہور ہیڈ آفس کا دورہ۔
برٹش ہائی کمیشن کی جانب سے جج صاحبان کی ٹریننگ کورس کے سلسلے میں دورے کا اہتمام کیاگیا۔
وفد کو ایم ڈی سیف سٹیز علی عامر ملک،ڈی آئی جی کامران خان اور آپریشن کمانڈر عبدالرحیم شیرازی نے بریفنگ دی۔
وفد کو الیکٹرانک شہادت کو عدالت میں قابل قبول بنانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
جج صاحبان کو الیکٹرانک ڈیٹا عدالتوں میں پیش کرنے اور حصول کے طریقہ کار بارے بھی بتایا گیا۔
عدالتیں بوقت ضرورت مستندویڈیو ثبوت سیف سٹیزسے بھی حاصل کر سکیں گی ۔
کیمروں سے مانیڑنگ ،ویڈیو شہادت کااکٹھا کرنا،جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی مفصل گفتگو کی گئی۔
سیف سٹیز کی جانب سے معزز جج صاحبان کو شیلڈ بھی پیش کی گئیں