حملوں سے دفاع،روایتی بحری خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے حربی مشقوں اور جنگی مہارتوں کاعملی مظاہرہ کیا گیا:ترجمان پاک بحریہ ک
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خلیج عرب میں ہونےوالی مشق کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے دوران حملوں سے دفاع،روایتی بحری خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے حربی مشقوں اور جنگی مہارتوں کاعملی مظاہرہ کیا گیا،لائیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسزکے جہازوں نے کامیابی سے اپنے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا،،،کے پی تھری سی ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹرز نے رائل سعودی ایئرفورس اور نیول فورسزکی فضائی قوت کے ساتھ مشترکہ آپریشنز انجام دیئے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشترکہ مشقوں کاانعقاد دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد،یقین اور بھروسے کا مظہر ہے،اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے کہا کہ مشق کا انعقاد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔