شریف خاندان تین سوارب روپے کا حساب دینے کو تیارنہیں۔شریفوں کی تاریخ قوم کولوٹنے سے بھرپورہے, چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس عمران خان صدارت میں ہوا۔شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، پرویزخٹک، عامرکیانی،عاطف خان اوردیگررہنماؤں نے شرکت کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی تین سو ارب روپے کا حساب دینے کو تیارنہیں،،شریف خاندان سے حساب مانگا جائے تو وہ سڑکوں پلوں کی باتیں شروع کردیتا ہے۔وفاقی اورپنجاب حکومت کی کرپشن کے مقدمات سامنے لائیں گے۔عمران خان نے بتایا شفقت محمود کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کردی ہے۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی منفی باتوں کا جواب مثبت اندازمیں دیں،،پنجاب میں ہمارا ون آن ون مقابلہ ن لیگ سے ہے،پیپلزپارٹی کا پنجاب سے وجود ختم ہوچکا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا منشورعوام تک پہنچائیں،ن لیگ کے پاس ذاتیات پرحملوں کے علاوہ کہنے کوکچھ نہیں۔پانچ سالوں کے دوران پختونخوا حکومت کواستعمال کرتے ہوئے ذات کوفائدہ نہیں پہنچایا،شریفوں کی ساری تاریخ قوم کو لوٹنے سے بھرپورہے۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ جلد کام شروع کردے گا۔لودھراں کے الیکشن سے سبق سیکھیں گے