سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوستی اور تعاون کا نیا باب کھلے گا،تجزیہ کار
تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کا نیا باب کھلے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تذویراتی ،باہمی سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں اور اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد الزامات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی تفتیش کے پاکستان پر الزامات لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔
تجزیہ کاروں میں مشتاق احمد مہر، ڈاکٹر ہما بقائی، ہمایوں اقبال شامی، علی نواز اعوان، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان اور ڈاکٹر ظفر نواز جسپال شامل تھے۔