دفاعی پیداوار کی وزیر کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور مینجنگ ڈائریکٹر بیت المال سے ملاقات
دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے ہفتے کے روز ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر نے کہا کہ حکومت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات بھی کئے جائیں گے۔