طلباء ابھرتے ہوئے مسائل کا سامنا کرنے کیلئے ایک ٹھوس تعلیمی بنیاد قائم کریں، سربراہ پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے مسائل کا سامنا کرنے کیلئے ایک ٹھوس تعلیمی بنیاد قائم کریں۔ انہوں نے یہ بات سرگودھا میں پاکستان ائیرفورس کالج کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ائیر چیف نے کہا کہ عظیم قیادت ذاتی مثال، بے عیب کردار، دیانتداری اور دانشور قوتوں سے ملکر بنتی ہے۔ بعد میں فضائیہ کے سربراہ نے جیتنے والے ہائوسز اور افراد کو انعامات دئیے۔کالج کے طلباء نے متاثر کن جمناسٹک اور مارشل آرٹس کا مظاہرہ اور پی ٹی شو پیش کیا۔کالج کے طلبا نے شاندار ایروماڈلنگ مظاہر بھی پیش کیا۔