بالائی علاقوں میں خون جمادینے والی سردی کی لہر برقرار
بالائی علاقوں میں خون جمادینے والی سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ کشمیراور گلگت بلتستان میں مزید برفباری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی میں سخت سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ کشمیراور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے، آج کالام میں درجہ حرارت منفی دس،اسکردو منفی نو، بگروٹ منفی سات، استور میں منفی چھ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالم جبہ، قلات، ہنزہ میں بھی پارا نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک میں منگل سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور پشاور میں کھل کر بادل برسیں گے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے