پولیس چھاپے کے دوران گڈانی شپ یارڈ کا عہدیدار جاں بحق
سائٹ میٹروویل میں پولیس چھاپے کے دوران گڈانی شپ یارڈ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالکریم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے سائٹ میٹروویل کراچی میں اقبال مارکیٹ پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران گھر میں موجود گڈانی شپ یارڈ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالکریم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس کے خلاف سخت احتجاج کیا تو پولیس وہاں سے روانہ ہوگئی،پولیس کا موقف ہے کہ عبدالکریم اور بیٹے پر اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا، انہیں گرفتار کرنے گئے تھے۔ گڈانی شپ یارڈ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے بیٹے کے مطابق والد دل کے مریض تھے، پولیس نے جب گھر پر چھاپہ مارا تو میں نے پولیس اہلکاروں کی منت کرتے ہوئے کہا کہ آپ انہیں تشدد کا نشانہ مت بنائیں میں ابھی گاڑی میں لیکر انہیں تھانے آجاتا ہوں۔ مگر پولیس نے ہماری ایک نہ سنی اور والد کو موبائل میں گھیسٹ کر بٹھایاجہاں ان کی موت واقع ہوئی، عبدالکریم کے بیٹے نے ایف آئی آر سے متعلق کہا کہ پولیس نے ہمارے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی ہے