سعودی عرب سے 19 رکنی اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا،
سعودی عرب سے 19 رکنی اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد 2 خصوصی طیاروں میں سعودی عرب سے نورخان ایئربیس پہنچا۔ ایئر بیس کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ نے سنبھال لی۔ سعودی وفد میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی شامل ہیں، وفد کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اب سے کچھ دیر بعد تاریخی دورے پر پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں ان کے دورے کے سلسلے میں سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔