مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا جارحانہ استعمال کررہا ہے، کورئین پروفیسر
بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کی تشکیل سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا جارحانہ استعمال کررہا ہے،کورئین پروفیسر
کوریا کے پروفیسروں نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کی تشکیل سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا جارحانہ استعمال کررہا ہے۔ معروف پروفیسروں نے ان خیالات کا اظہار تنازعہ کشمیر کے تناظر میں عالمی انسانی حقوق پر منعقدہ ایک ورکشاپ کے موقع پر کیا، ورکشاپ کااہتمام کوریا میں پاکستانی سفارتخانے نے کوریا پریس کلب میں کیا۔ ورکشاپ میں اظہار خیال کرنے والے سپیکرز میں انٹرنیشنل لاء ایٹ کورین یونیورسٹی کے پروفیسر آصف قریشی، انٹر نیشنل لاء ایٹ Dongguk یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر Eric Lee اور کوریا کے سابق سفیر ڈاکٹر Lee Whiejin شامل ہیں۔ پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں قیام امن ناممکن ہے اور کشمیری عوام کے جائز حق خودارادیت کو تسلیم کرنے کے علاوہ اس تنازعے کا کوئی حل نہیں