پاکستان سے برآمدی اشیا پر ڈیوٹی میں 2 سو فیصد اضافہ ہوگیا،بھارتی وزیر خزانہ
بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے لیا ہے، فیصلے سے پاکستان سے بھارت جانے والی اشیا کی کسٹم ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک اضافہ ہوگیا ۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پلواما واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستان سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے لیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد پاکستان سے برآمد کردہ اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی میں دو سو فیصد تک فوری اضافہ ہوگیا