فرانس،پیلی جیکٹ مظاہرین کا 14ویں ہفتے بھی احتجاج جاری ، 15گرفتار
فرانس میں پیلی جیکٹ والوں نے حکومت کے خلاف 14ویں ہفتے بھی احتجاج کیا اور 15مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں پیرس اور دیگر شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسلسل چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا گیا، پیلی جیکٹ مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا، جواب میں پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپیں برسا کر منتشر کیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین کی تعداد میں پچھلے مظاہروں کی نسبت کمی دیکھی جارہی ہے، فرانس میں 17نومبر کو پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ہفتہ وار احتجاج شروع کیا گیا تھا۔