عباس ملیشیا نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 10 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز عباس ملیشیا نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میںلے لیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے7فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی وجہ کے الخلیل کے نواحی علاقے بیت کاحل سے گرفتار لے لیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران باسل دویکات کو گرفتار کیا ۔اس کے علاوہ عباس ملیشیا نے 10 روز سے زیرحراست محمد الاطرش اور احمد ملحم کی مدت حراست میں مزید 4 دن کی توسیع کردی۔ادھر عباس ملیشیا نے الخلیل کے نواحی علاقے بیت کاحل میں چھاپے کے دوران محمد عصافرہ کو حراست میں لے لیا۔