سعودی ولی عہد کی آمد، ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام آباد : شہراقتدارمیں سعودی ولی عہد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نےڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نےڈبل سواری پرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈبل سواری پرپابندی کااطلاق2دن17اور18فروری تک ہوگا، ریڈزون،مری روڈ،ایکسپریس ہائی وے،بلوایریا،کشمیرہائی وےپرپابندی ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، دورہ پاکستان کے لیے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کاسلسلہ جاری ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر سعودی وفد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کردی گئی ۔ مہمان وفد کی سیکیورٹی پر پولیس کے علاوہ ٹرپل ون بریگیڈ کی نو بی این تعینات کی جائیں گی اور ساتھ ہی رینجرز کے3ونگ ، لائٹ کمانڈوبی این کی 2بٹالین جب کہ زرارانسداددہشت گردی یونٹ اور ائیرڈیفنس کی ایک بیٹری فضائی نگرانی کریگی۔وفد کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایل سی ٹو ریڈار، 2مختلف مقامات پر نصب کیے جائیں گے۔ ایوی ایشن کے 6عدد ایم آئی 17طیارے فضائی نگرانی کریں گے۔ انٹیلی جینس کی 2بٹالین جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈکی 28 ٹیمیں کام کریں گی جب کہ ایمبولینسز، میڈیکل عملے سمیت 12ہزارافسران وجوان ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے۔