اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف
دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، اسلام آباد الیون کی جانب سے وائن پارنل نے 41، آصف علی 36 اور حسین طلعت 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔