پاکستان سعودی عرب تعلقات کی ایک تاریخ ہے: فوادچوہدری
اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات کی ایک تاریخ ہے،پاکستان سعودی عرب تعلقات میں گرمجوشی آئی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نےعالمی مسلم تنازعات کےحل میں کرداراداکرناہے،پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کھلاڑی کےطورپرابھراہے،پاکستان کےسعودی شاہی خاندان کےساتھ خوشگوارتعلقات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری گزشتہ10سالوں کےمقابلےزیادہ ہے،سعودی عرب گوادرمیں8ارب ڈالرسےآئل ریفائنری قائم کرےگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی عرب سے 37 رکنی شاہی دستہ نورخان ایئربیس پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہی دستےمیں ایڈوانس ٹیم کےافرادبھی شامل ہیں جو کہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا، 37رکنی وفد3خصوصی طیاروں کےذریعےنورخان ایئربیس پہنچا ہے۔