سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کاپاکستانی فضائی حدودمیں داخل ہوتےہی شایان شان استقبال کیا گیا اور فضا میں ہی پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 19 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد 2 خصوصی طیاروں سے نور خان ایئر بیس پہنچا، مہمان وفد میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی شامل۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جب کہ نور خان ایئر بیس کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ نے سنبھال لی۔
سعودی شاہی مہمان کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لیے اسلام آباد شہر کی مختلف سڑکوں پر خیرمقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر استقبالی کلمات اور دونوں ممالک کے درمیان بردرانہ تعلقات پر مبنی کلمات درج ہیں۔