سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم، آرمی چیف نے استقبال کیا
اسلام آباد: شہزادہ محمد بن سلمان کو لے کر طیارہ راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر پہنچ گیا ہے جہاں وزیرِ اعظم عمران خان اور کابینہ کے ارکان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس سے قبل جب سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تو پاکستان فضائیہ کے طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ پاک فضائیہ کے طیارے مہمان کے طیارے کے دائیں اور بائیں جانب فار میشن میں پرواز کرتے ہوئے انہیں بحفاظت راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر لائے۔