نواز شریف کی عیادت کیلئے شہباز شریف اور مریم کی جناح اسپتال آمد
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز، سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال پہنچ گئے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں جنہیں 15 فروری کو کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
مریم نواز والد کی عیادت کے لیے الگ سے جناح پہنچیں جب کہ شہباز شریف بھی نواز شریف کی عیادت کے لیے وہاں آئے اور بھائی سے خیریت دریافت کی۔میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے علاج کی ہسٹری طلب کی تھی جس پر مشاورت کے بعد کل حتمی رائے دی جائے گی۔سابق وزیراعظم مزید کتنے روز جناح اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔