وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو گاڑی میں لیکر وزیراعظم ہائوس پہنچے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلاتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو گاڑی میں لیکر وزیراعظم ہائوس پہنچے۔ عمران خان نے کالی قمیض شلوار کوٹ زیب تن کررکھا تھا، سعودی ولی عہدبھی اپنے قومی لباس میں تھے۔ سعودی شاہی طیارہ ٹھیک 8 بجے نور خان ایئربیس پر اترا، وزیراعظم عمران ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ نے طیارے کے قریب مہمان ولی عہد کا تاریخی استقبال کیا،کابینہ کے ارکان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ شہزادہ شاہ محمد بن سلمان پاکستانی وقت کے مطابق اپنے طیارے سے 8بج کر8 منٹ پر طیارے سے باہر آئے، وزیراعظم عمران خان قومی لباس میں تھے اور سیاہ کوٹ پہنچ رکھا تھا، بچوں نے گلدستہ پیش کیا، ہوائی اڈے پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزاد شاہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی جو18منٹ جاری رہی اور ان کا شایان شان استقبال کیا گیا ہوائی اڈے پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، قبائل کے ثقافتی پروگرامات پیش کیے گئے اور علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا۔ ایئرپورٹ سے وزیراعظم عمران خان، شہزادہ محمد بن سلمان کولیکر 8بجکر 26 منٹ پر وزیراعظم ہائوس کیلئے روانہ ہوئے۔